وزیروں اور مشیروں کی دوہری شہریت  پر 39 فیصد عوام ناخوش، گیلپ سروے

وزیروں اور مشیروں کی دوہری شہریت  پر 39 فیصد عوام ناخوش، گیلپ سروے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی عوام کی آراء گیلپ پاکستان کے سروے کے ذریعے سامنے آگئی۔گیلپ پاکستان کے سروے میں 39 فیصد عوام وفاقی حکومت کے وزیروں اور وزیراعظم عمران خان کے مشیروں کی دہری شہریت پر  ناخوش ہیں۔سروے میں 24 فیصد افراد نے وزراء اور مشیروں کی دہری شہریت کو اچھا کہا جبکہ  29 فیصدکا خیال تھاکہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ملکی مفادات کے تحفظ کے سوال پر 50 فیصد نے دہری شہریت رکھنے والے وزراء اور مشیروں پر اعتماد کیا جب کہ 41 فیصد نے بھروسہ نہ کرنے کا کہا، 69 فیصد پاکستانیوں نے وزراء  اور مشیروں کو دہری شہریت چھوڑنے کا مشورہ بھی دیا۔ 
گیلپ سروے

مزید :

صفحہ اول -