پنوں عاقل، جنونی شخص نے بیوی سمیت گھر کے  11افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا 

    پنوں عاقل، جنونی شخص نے بیوی سمیت گھر کے  11افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  پنوعاقل(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) پنوعاقل میں قتل کی لرزہ خیز واردات، جنونی شخص نے بیوی، بیٹیوں، بھابھی اور بھتیجیوں سمیت 11 افراد کو قتل کر دیا۔ مرنے والوں میں 6 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں، پولیس نے ملزم گرفتارجبکہ 2 بیٹوں کو شک کی بنا پر حراست میں لے لیا۔افسوس ناک واقعہ پنو عاقل کینٹ تھانے کی حدود کے گاؤں محمد حسن انڈھڑ میں پیش آیا، جنونی وہاب اللہ انڈھڑ نے خون کی ہولی اس وقت کھیلی جب گھر کے افراد سو رہے تھے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتولین کو نشہ آور چیز کھلا کر چھریاں ماری گئیں،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار جبکہ 2 بیٹوں کو حراست میں لے لیا۔ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے پنو عاقل ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے ملزم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے، مزید تفتیش کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لے کر آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلی سندھ نے ہدایت کی کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے اور وجوہات کا پتہ لگایا جائے کہ آیا یہ گھریلو مسائل کا شاخسانہ ہے یا ذاتی دشمنی ہے، پولیس اور انتظامیہ متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔
 11قتل


 

مزید :

صفحہ اول -