ملک میں کورونا وبا سے مزید 10اموات، 648نئے مریض رپورٹ 

ملک میں کورونا وبا سے مزید 10اموات، 648نئے مریض رپورٹ 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ملک میں کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6208 ہو گئی جبکہ مزید648 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 290862 تک جاپہنچی۔ بروز بدھ سندھ سے 317 کیسز اور 7 اموات، پنجاب سے 131کیسز ایک ہلاکت، گلگت 27 کیسز ایک ہلاکت، خیبر پختونخوا سے 67 کیسز، اسلام آباد 11 کیسز، آزاد کشمیر 13 کیسز اور بلوچستان سے  82 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 95742 اور ہلاکتیں 2186 جبکہ اب تک 90150 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12403 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس کے باعث اب تک 139 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں اور اب تک مہلک وائرس سے 11273 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2565 اور اموات کی تعداد 62 ہو گئی جبکہ 2194 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15412ہو گئی جبکہ اب تک کورونا سے 175 افراد جاں بحق اور متاثرہ 13612 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔آزاد کشمیر میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2212 ہو گئی جبکہ اب تک کورونا وائرس کے باعث 61 اموات اور اب تک 2043 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔بروزبدھ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطا بق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 317 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 127060 ہوگئی۔صوبے میں اب تک 120493 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔بدھ کو خیبر پختونخوا میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1242ہوگئی۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 67 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 35468 تک جا پہنچی۔کے پی میں اب تک 32711  افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

کورونا اموات

مزید :

صفحہ اول -