صوبائی دارالحکومت میں کورونا  کے 68نئے مریض رپورٹ

 صوبائی دارالحکومت میں کورونا  کے 68نئے مریض رپورٹ

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وباء کے پھیلاؤ  اتار چڑھاؤ کا رجحان برقرار رہا شہر میں 68 نئے مریض رپورٹ، 24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض جاں بحق ہوا تفصیل کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 48 ہزار 429 ہو گئی  پنجاب میں کورونا کے 131 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 95 ہزار 742 تک پہنچ گئی ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور میں 68، گوجرانوالہ 20، گجرات7، فیصل آباد 6، سیالکوٹ 5، ڈیرہ غازی خان 4، شیخو پورہ، راولپنڈی، ملتان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تین تین مریض رپورٹ ہوئے دریں اثناء  بہاولپور میں 2 ننکانہ، نارووال، جھنگ، سرگودھا، بھکر، اٹک اور مظفر گڑھ میں ایک ایک شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی پنجاب میں مزید ایک مریض کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 186 ہو گئی ہے اور اب تک 8 لاکھ 41 ہزار 229 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

نئے کرونا مریض 

مزید :

صفحہ اول -