ایس ایس پی آپریشنز منصور امان سے ادارہ تبلیغ الاسلام کے وفد کی ملاقات

  ایس ایس پی آپریشنز منصور امان سے ادارہ تبلیغ الاسلام کے وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائم رپورٹر) محرم الحرام انتہائی عقیدت والا مہینہ ہے جو ہمیں صبر اور استقامت کا درس دیتا ہے مذہبی تنظیموں کی پشاور کے امن کیلئے پچھلے کئی برسوں سے جاری امن مشن قابل قدر ہے، حکومتی پالیسی کے مطابق شہر کے امن کیلئے عوام کی خواہشات کے مطابق پولیس افسران و اہلکار ایمانداری اور پوری جانفشانی کے ساتھ ڈیوٹی انجام دیں گے،محرم الحرام کا پر امن انعقاد اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے پشاور پولیس پہلے سے زیادہ پوری تیاری کیساتھ مستعد ہے، ہم سب مل کر امن کیلئے کام کرینگے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پشاورپولیس لائن میں ایس ایس پی آپریشن منصور امان نے سید ظاہر علی شاہ کی قیادت میں ادارہ تبلیغ الاسلام کے نمائندہ وفد کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران کیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روزملک سعد شہید پولیس لائن پشاورمیں ایس ایس پی آپریشن منصور امان کی سربراہی میں محرم الحرام کے حوالے سے ادارہ تبلیغ الاسلام کے نمائندہ وفد کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ہے، سید ظاہر علی شاہ کی قیادت میں آنے والے وفد میں جنرل سیکرٹری ادارہ تبلیغ الاسلام بنیاد حسین شاہ،جنرل سیکرٹری مرکزی امن کمیٹی عبد الواحد قادری،مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایاز احمد احوان،ڈپٹی سیکرٹری خواجہ اصغر علی اور دیگر ممبران بھی موجود تھے ملاقات کے دوران ایس ایس پی آپریشن منصور امان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی خوشحالی کے لئے امن کا قیام لازم و ملزوم قرار دیا، پشاور میں ایک دوسرے کے مذہب، مسلک اور عقائد کا احترام مذہبی تنظیموں کی پچھلے کئی سالوں سے جاری محنت کا نتیجہ ہے،انہوں نے کہا کہ پشاور پولیس ماضی کی طرح امسال بھی محر م الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے پوری تیاری کیساتھ مستعد ہے، ایس ایس پی آپریشن نے محرم الحرام کے دوران تمام علماء کرام مکاتب فکر اور معززین علاقہ کے ساتھ یکجا ہو کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے واضح کیا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق شہر کے امن کیلئے عوام کی خواہشات کے مطابق پولیس اہلکار ایمانداری اور پوری جانفشانی کے ساتھ ڈیوٹی انجام دیں گے،ایس ایس پی آپریشن نے ماضی میں نامساعد حالات کے باوجود ادارہ تبلیغ الاسلام کی محرم کے لئے ان کی کردار کو سراہا،اس موقع پر ادارہ تبلیغ الاسلام کے سربراہ سید ظاہر علی شاہ نے چند ضروری تجاویز پیش کی، جن پر ایس ایس پی آپریشن کی جانب سے عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، ایس ایس پی آپریشن منصور امان نے مذہبی تنظیموں کی مدد و تعاون اور شہر کے امن کی خاطر کلیدی کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا، انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام ہر مسلک کے لئے ادب اور احترام کا مہینہ ہے جو صبر اور درگزر کا درس دیتا ہے،ایس ایس پی نے شرکاء کو محرم کے دوران شہر کی سکیورٹی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی ان کو آگاہ کیا،مذہبی تنظیم نے ایس ایس پی آپریشن کا شکریہ ادا کر تے ہوئے امن کو ملک کی خوشحالی کے لئے لازم و ملزوم قرار دیا، مقررین نے امن و امان کے قیام میں پشاور پولیس کی گراں قدر قربانیوں کو سراہتے ہوئے پولیس اور دیگر اداروں کیساتھ مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی