ہر بنس پورہ، گھر کی بوسیدہ چھت گرنے سے 4افرا د جاں بحق، 11شدید زخمی

  ہر بنس پورہ، گھر کی بوسیدہ چھت گرنے سے 4افرا د جاں بحق، 11شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبر نگار) ہربنس پورہ کے علاقے میں گھر کی بوسیدہ چھت گرنے سے ملبے تلے آ کر چار افراد جابحق 11  افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں بارش کے بعد ایک گھر کی اچانک چھت گر گئی۔جس کے باعث چار افراد ملبے تلے آ کر جاں بحق جبکہ 11 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں پولیس اور ریسکیو1122 سمیت دیگر ادارے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی ٹیموں نے آپریشن کے دوران 16افراد کو نکال لیا ہے جن میں 22سالہ اعظم سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 11 افراد کو شدید زخمی حالت میں سروسز ہسپتال اور شالیمار ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔پوکیس حکام کا کہنا ہے کہ رات گئے تک امدادی ٹیموں نے موقع پر آپریشن جاری رہے گا اور امدادی سرگرمیوں کے دوران مزید زخمیوں کے ملنے کی توقع ہے۔جبکہ زخمی ہونے والوں میں 60سالہ فریدہ بی بی۔18سالہ سحر بی بی۔15سالہ فاطمہ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
چھت گر گئی

مزید :

صفحہ اول -