شبقدر کے شہریوں کا صوبائی حکومت سے لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لینے کا مطالبہ 

شبقدر کے شہریوں کا صوبائی حکومت سے لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لینے کا مطالبہ 

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی)صوبائی حکومت خیبر پختون خوا   بجلی کی طویل غیر اعلانیہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سختی سے نوٹس لیں گرمی کی شدید لہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ قابل افسوس ناک اقدام ھے شبقدر حلیم زئی۔ سروکلے۔ پہلوان قلعہ۔ حاجی زئی۔ مٹہ مغل خیل۔ کتوزئی۔ پیر قلعہ۔فاطمہ خیل۔ بہلول خیل فیڈرز پر 20 سے 22 گھنٹوں تک غیر اعلانیہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے نظام زندگی درہم برہم کر دی شدید گرمی میں بجلی بندش کے باعث بچے خواتین بوڑھے معمر افراد مریض ذہنی کوفت کا شکار کئی علاقوں سے ننھے بچوں میں قے اور دست کی بیماریوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں قیامت خیز گرمی میں دن رات کے مختلف اوقات میں بجلی کی مسلسل بندش مچھروں کی بھرمار دن رات میں نیند کی کمی کی وجہ سے انسانی زندگی عذاب بن گئی مساجد اور گھروں میں پانی ناپید ہونے کے باعث شبقدر کے مختلف علاقوں کے عوام سخت گرمی میں پینے کی پانی کیلئے ترس رہے ہیں شدید گرمی میں  غسل اور وضو کے لئے پانی کی پانی کی ناپیدی سے مختلف قسم کے امراض پھیلنے لگی ہے شبقدر کے مختلف علاقوں کے عوامی سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت سے ہنگامی بنیادوں پر بجلی کی غیر اعلانیہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کیلئے رابطہ کریں کیونکہ اسی شبقدر کے عوام نے 2013 میں بھی پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیا اور 2018 کے عام انتخابات میں بھی شبقدر کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے  قومی و صوبائی امیدواروں کو کامیاب کروایا عوامی سماجی حلقوں نے بتایا کہ آج پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے  اس شدید گرمی میں غریب عوام کو ب یار و مدد گار چھوڑ کر پیسکو کے سپرد کیا ہے جو ریاست مدینہ کے دعویدار حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -