حلال فوڈ اتھارٹی نوشہرہ کی کاروائی فیکٹریاں سیل،مالکان جیل منتقل

حلال فوڈ اتھارٹی نوشہرہ کی کاروائی فیکٹریاں سیل،مالکان جیل منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ (بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی حلال فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ غیر معیاری اور مضر صحت اشیا خوردونوش تیار و فروخت کرنے والے فیکٹرییوں کے خلاف کریک ڈان۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پبی بینیش نے اسسٹنٹ ڈاریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر واقع آئیس کریم اور پاپکارن فیکٹریوں کا معائنہ۔دونوں فیکٹریوں میں حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف, ناقص صفائی سمیت نان فوڈ گریڈینڈ کلرز کے استعمال اور غیر معیاری/ مضر صحت اشیا کے استعمال کرنے پر فیکٹریوں کو سیل کر کے انکے مالکان کو جیل بھیج دیا۔مزید برآں حکام نے علاقے میں موجود جنرل سٹور،دودھ فروش, ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس سمیت مختلف کھانے پینے کے مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے مراکز مالکان کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق معیاری اجزا سے تیار کردہ اشیا خوردونوش کی عوام کو فروخت یقینی بنانے معائنہ کیا۔ اور بیشتر کو خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا۔