بدقماش عناصر کیخلاف بلا تفریق قانونی کارروائی کی جائیگی: ڈی پی او چارسدہ 

  بدقماش عناصر کیخلاف بلا تفریق قانونی کارروائی کی جائیگی: ڈی پی او چارسدہ 

  

 چارسدہ (بیوروروپورٹ) ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں،ہوائی فائرنگ،اسلحہ نمائش اور قبضہ مافیا کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائے گی۔ عوام کی بھر پور تعاون سے چارسدہ میں سنگین او ر معاشرتی جرائم کا خاتمہ کیا جائے گا۔ و ہ چارسدہ پولیس سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد شعیب خان نے ضلع چارسدہ میں کرائم اور دیگر امور کے حوالے سے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز تھانہ جات کے ساتھ ایک اہم اجلاس منقعد کی۔اجلاس میں ڈی ایس پی سرڈھیری محمد ریاض خان، ڈی ایس پی تنگی خالد خان،ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان اور ایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔سرکل افسران نے منشیات فروشی کی روک تھام، مجرمان اشتہاری کی گرفتاری، قبضہ و لینڈ مافیا و دیگر اہم امور کے بارے میں ڈی پی او چارسدہ کو بریفنگ پیش کی۔ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے کرائم و امن و امان کی صورتحال کو کنڑول میں رکھنے پرچارسدہ پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔ڈی پی او چارسدہ نے سرکل افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع چارسدہ میں روپوش مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے پولیس افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جائے اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں۔ڈی پی او چارسدہ نے کہ عوام کی حفاظت اور عوام الناس کے ساتھ مشکلات میں مدد ہمارا فرض بنتا ہے، تھانہ جات میں آئے ہوئے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے، کسی بھی شہری کے ساتھ نا انصافی نہ کی جائے۔پولیس افسران عوام کی خدمت خلق کو اپنا شعار بناکر بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔علاقہ میں گشت کے نظام کو مزید موثر بناکر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں مزید تیز کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -