کورونا سے ہلاکتوں میں بھارت دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر آ گیا

کورونا سے ہلاکتوں میں بھارت دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ایک دن میں کورونا کے 64 ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے جب کہ وہاں دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر روزانہ سب سے زیادہ ہلاکتیں سامنے آرہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں گزشتہ 15روز سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور گزشتہ روز ایک دن میں ریکارڈ 64500 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 1092 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس سے بھارت میں کورونا کیسز کی کل تعداد 27 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور ہلاکتیں 52 ہزار 800 سے زیادہ ہیں۔اس کے علاوہ بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے 20 لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جو کل کیسز کا 73 فیصد ہے۔بھارتی میڈیا کا بتانا تھاکہ گزشتہ روز بھارت میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ 876 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ دوسرے نمبر پر امریکا میں 654 اور برازیل میں 620 ہلاکتیں ہوئیں۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے بھارت میں روزانہ دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہورہی ہیں اور اوسطا بھارت میں 15 اگست سے روزانہ 948 ہلاکتیں ہورہی ہیں۔
کورونا ہلاکتیں