بنوں،امسال میٹرک اور  انٹر میڈیٹ کے امتحانات  22 ستمبر سے شروع ہوں گے 

  بنوں،امسال میٹرک اور  انٹر میڈیٹ کے امتحانات  22 ستمبر سے شروع ہوں گے 

  

بنوں (نمائندہ خصوصی) حکومت خیبر پختونخواہ کی ہدایت کے مطابق ثانوی واعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک وانٹر میٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 22 ستمبرسے شروع ہوں گے خواہشمند طلباء اور طالبات اپنے داخلہ فارم نارمل فیس کے ساتھ 25/08/2020 تک جمع کرا سکتے ہیں اس کے بعد ڈبل فیس 4/09/2020 تک اور ٹریپل فیس کے ساتھ 09/09/2020 تک بنوں بورڈ کے متعلقہ سیکشنز میں جمع کراسکتے ہیں مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی درخواست پر عمل در آمد نہیں کیاجائے گااعلامیہ میں لکھا گیاہے کہ پرائیویٹ طلباء بھی سپلیمنٹری امتحان دے سکتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -