نوشہرہ، جائیداد تنازعہ پر خون کی ہولی، سسرالیوں کی فائرنگ سے 3جاں بحق، 4زخمی 

نوشہرہ، جائیداد تنازعہ پر خون کی ہولی، سسرالیوں کی فائرنگ سے 3جاں بحق، 4زخمی 

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ کے علاقہ اکبر پور ہ کیمپ کورونہ میں جائیداد کے تنازعہ پر خون کی ہولی سسرالیوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 3افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا جبکہ 4افراد شدید زخمی زخمیوں کو تشولیشناک حالت لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمنتقل کر دیا گیا واقعات کے مطابق رب نواز ولد قیمت شاہ نے زخمی حالت میں پولیس کو یو ں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرے سسر نے میری بیوی مسماۃ چمن بی بی کواپنے حصے کی اراضی دی تھی مسمایان بختیار، مختیار، مراد، امداد، حیات، شعیب پسران مقدر شاہ امجد، ثنا اللہ، داد اللہ پسران بختیار نے ہمیں اطلاع دی  ہم اپنی اراضیات میں پلاٹنگ کررہے ہیں آپ آجائیں کہ آپ کو آپ کا حصہ جدا کرکے دیں میں اپنے بیٹوں سعید نواز، زاہد نواز، حق نواز عرف منان، وقاراحمد اور شاہد نواز کے ہمراہ خوشی خوشی گھر سے روانہ ہوئے تو بختیار، مختیار، مراد امداد، حیات، شعیب پسران مقدر شاہ اور امجد، ثنا اللہ اور داد اللہ پسران بختیار پہلے سے گھاٹ لگائے بیٹھے تھے اور ہم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں میرے دوبیٹے سعید نواز، زاہد نواز اور ایک راہگیر آیاز ولد واصل موقع پر ہی جاں بحق جبکہ میں اور میرے بیٹے حق نوازعرف منان، وقاراحمد اور شاہد نواز زخمی ہوئے  ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب  اکبر پورہ پولیس نے مجروح رب نواز ولد قیمت شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ تینوں لاشیں پوست مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -