مرغی اور سبزیاں مہنگی، 11منافع خورگرفتار، 2کو جیل بھیج دیا گیا 

مرغی اور سبزیاں مہنگی، 11منافع خورگرفتار، 2کو جیل بھیج دیا گیا 

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈسٹرکٹ انتظامیہ چکن اور سبزیوں کی قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی،  طلب بڑھتے ہی مرغی کا گوشت مہنگا ہونے لگا، دو روز میں 23 روپے اضافہ کے بعد فی کلو قیمت 165 روپے کلو مقرر، سبزیوں کی قیمت میں بھی اْتار چڑھاؤ برقرار ہے۔ منڈیوں میں سرکاری نرخناموں کے برعکس فروخت جاری۔ پیاز  32 کے بجائے 60، ٹماٹر 60 کے بجائے 90 روپے کلو میں سیل ہو رہا ہے۔ لہسن 245، ادرک 530 روپے کلو میں بیچا جانے لگا۔مہنگائی کے ستائے شہری مہنگی اشیاء خور و نوش خریدنے پر مجبور ہو گئے، ان کا کہنا ہے انتظامیہ اشیاء کے نرخ کنٹرول کرے۔ دریں اثناء ضلعی انتظامیہ نیپرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کردی،ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 441 مقامات کی چیکنگ کے دوران 50 خلاف ورزیاں پائی گئیں، 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد، 11 افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج جبکہ 11 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 02 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے سبزی و فروٹ منڈیوں میں پرائس کنٹرول پر سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -