بھارت کشمیر پر غاصبانہ قبضہ فوری ختم کرے،ام البنین
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ام البنین نے کہاکہ کشمیریوں نے بھارت کی یوم آزادی کو یوم سیاہ مناکر اپنی نفرت کا بھرپور اظہار کیا، بھارت کشمیر پر غاصبانہ قبضہ فوری ختم کرے اور نہتے کشمیریوں کا ایک سال قابض بھارتی فوج نے محاصرہ کررکھا ہے، کشمیریوں کے بنیادی حقوق قابض بھارتی فوج نے سلب کررکھے ہیں، ساری پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
،انہوں نے کہاکہ قابض بھارتی نے کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کی انتہاء کررکھی ہے، بھارتی کے ظلم و تشدد اور بربریت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کا سفیر بن کر عالمی سطح پر جس بہادری اور جرات سے مقدمہ لڑا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔