ایوان قائد اعظم میں ہیون ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے تعاون سے شجر کاری

ایوان قائد اعظم میں ہیون ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے تعاون سے شجر کاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر) ملک بھر میں جاری ”شجرکاری مہم“ کے سلسلے میں نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان قائداعظمؒ جوہر ٹاؤن میں ہیومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے تعاون سے پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر سیکرٹری نظریہئ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید، ہیومین ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سعید الحسن، ٹیم لیڈر لاہور اکرام خان ودیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ شاہد رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت نہ صرف سایہ فراہم کرتے ہیں بلکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔


۔ کلین اینڈ گرین پاکستان ایک ایسا خواب ہے جو انفرادی اور اجتماعی طور پر ہر پاکستانی کی خواہش ہے۔ہر فرد کو چاہئے کہ وہ اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائے۔ سعید الحسن نے کہا کہ سرسبز وشاداب اور صاف ستھرا ماحول ہر شہری کی ضرورت ہے۔ ہمیں درختوں کی حفاظت کرنی ہے۔