بچوں سے مشقت لینے پر 200سے زائد فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمات 

بچوں سے مشقت لینے پر 200سے زائد فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمات 

  

لاہور (خبر نگار)ڈائریکٹر لیبر ساؤتھ ریجن لاہور ضیغم عباس مظہر نے چائلڈ لیبر کے خلاف تین روزہ مہم کے دوران 240بچوں کو برآمد کرکے مختلف تھانوں میں 200سے زائد مقدمات درج کروا دئیے۔ ڈائریکٹر لیبر ساؤتھ ریجن صیغم عباس مظہر نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ سیکرٹری لیبر پنجاب عامر جان خان اور ڈی جی لیبر پنجاب فیصل نثار چوہدری کے حکم پر چائلڈ لیبر کے خلاف تین روزہ خصوصی مہم کے دوران  فیروز پور روڈ،وحدت روڈ، گارڈن ٹاؤن،مسلم ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں واقع فیکٹریوں اور کار خا نو ں سمیت ورکشاپوں اور ہوٹلوں پر چھاپے مارے گئے،انہوں نے مزید بتایا کہ سیکرٹری لیبر عامر جان خان اور ڈی جی لیبر پنجاب چوہدری فیصل نثار کی ہدایات پر لاہور سمیت گردو نواح میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم چلائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -