حکومت سونامی اور تباہی کی تبدیلی لے کر آئی،مخدوم احمد محمود

حکومت سونامی اور تباہی کی تبدیلی لے کر آئی،مخدوم احمد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادرشاہین اور جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم کے ہمراہ حکومت کے2 سال کی کارکردگی پر میڈیا آفس سے مشترکہ ردعمل میں کہا ہے کہ آج کے دن کو یوم تباہی کہیں تو غلط نہ ہوگا،2 سال پہلے سلیکٹڈ حکومت نے کہا کہ سونامی اور تبدیلی آئے گی، سونامی اور تبدیلی دونوں آئی ہیں اور ملک کے لیے تباہیاں لے کر آئی ہیں، اس حکومت نے جتنا قرضہ لیا کسی حکومت نے نہیں لیا۔پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اورنگزیب برکی نے پی ٹی آئی حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے دو سالوں میں یو ٹرن کی سینچری مکمل کی وزیراعظم عمران خان کی ناکامیوں، نااہلیوں اور نا مرادیوں کے دوسال مکمل ہوگئے۔

 ان دو سالوں میں انہوں نے حکومت کی سمت درست کرنے، گڈ گورننس اور قومی معیشت کو بہتر بنانے کی بجائے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں وقت کا ضائع کر دیا