تحریک انصافبلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،اعجازچوہدری

تحریک انصافبلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،اعجازچوہدری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری کی قیادت میں گوجرانوالہ ڈویژن کے ضلعی صدور، جنرل سیکرٹریز، سٹی صدور و جنرل سیکرٹریز کی لوکل گورنمنٹ ڈائریکٹر گوجرانوالہ ڈویژن سے ملاقات کی، ملاقات میں بلدیاتی نظام اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں اعجاز احمد چوہدری نے گوجرانوالہ ڈویژن کے عہدیداران سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، عہدیداران کارکنوں کو متحرک کریں، بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کامیابی حاصل کرے گی۔

 انہوں نے کہاکہ ملک بھرمیں مسائل کی ذمہ دارماضی کی حکومتیں ہیں، وزیراعظم عمران خان ہرسطح پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت کی کارکردگی ماضی کی حکومتوں پر بھاری ہے، ا س موقع پر رانا ساجد علی خاں، طارق انیس چوہدری، ملک امانت علی، میجر(ر)غلام سرور، مبین حیات،شاہنواز چیمہ، مبشر بھٹی، رضوان اسلم بٹ، جواد حسن منج، علیم اللہ وڑائچ، سیٹھ عدنان، میجر(ر)ذوالفقار گوندل، افضل چیمہ، افتخار ساہی سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -