حکومت کی دوسالہ کارکردگی نے قوم کو مایوس کیا،ذکر اللہ مجاہد

حکومت کی دوسالہ کارکردگی نے قوم کو مایوس کیا،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی نے پوری قوم کو مایوس کیا ہے۔ تبدیلی سرکار نے دو سالوں میں ہوشربامہنگائی، ریکارڈبے روزگاری، اداروں میں کرپشن، اور یوٹرن کی سیاست سے قوم کو بیوقوف بنایا ہے۔حکومتی 2 سال دراصل مہنگائی اور بے روزگاری کے 2 سال ہیں کیونکہ ان 2 سالوں نے ملک کو تباہی کے دہانے کھڑا کردیا گیا ہے۔ ملکی معیشت بدترین صورتحال سے دوچار  جبکہ داخلہ و خارجہ پالیسی بھی مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساندہ زون 149 کی عید ملن پارٹی میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر علاقہ وسطی حاجی ریاض الحسن، قیم علاقہ وسطی لاہور شعیب یعقوب، صدر سیاسی امور زون 149 ملک منیر احمد،امیر زون 149 ملک الیاس و دیگر کارکنان جماعت موجود تھے۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے غربیوں کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے اور نعرے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
جبکہ مہنگائی ملکی تاریخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔