راولپنڈی میں ایک اور پناہ گاہ بنانے کا اعلان

راولپنڈی میں ایک اور پناہ گاہ بنانے کا اعلان

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے راجہ بازار راولپنڈی میں پناہ گاہ کا دورہ کیا اورپناہ گاہ میں مقیم افراد کے لئے فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے پناہ گاہ میں مقیم افراد سے بات چیت کی اور پناہ گاہ میں مہیا کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پناہ گاہ میں قیام کرنے والے افرادکے لئے فراہم کئے جانے والے کھانے کے معیار کو چیک کیا -وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوبریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ راولپنڈی راجہ بازار پناہ گاہ میں روزانہ اوسطاً 50 افراد قیام کرتے ہیں اور اب تک راولپنڈی کی اولین پناہ گاہ میں 64 ہزار سے زائد افراد قیام کر چکے ہیں -راولپنڈی راجہ بازار پناہ گاہ میں آنے والے مسافروں کو ناشتہ اور رات کامعیاری کھانا فراہم کیا جاتا ہے-وزیر اعلی عثمان بزدارنے قیام و طعام کے لئے انتظامات کو مزیدبہتراور مثالی بنانے کی ہدایت کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے راولپنڈی میں دوسری پناہ گاہ بنانے کا اعلان کیااور اس ضمن میں فوری طو رپر اقدامات کرنے کے لئے انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں -پناہ گاہ میں مقیم ایک شخص نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ پناہ گاہ میں گھر جیسا ماحول فراہم کیا جاتا ہے - پناہ گاہ کے انتظامات اچھے ہیں اور آپ کا یہ اقدام مثالی ہے- ایک اور مسافر نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پہلے راولپنڈی آکر فٹ پاتھ پر رات گزارنی پڑتی تھی، اب یہاں قیام و طعام کا بہترین انتظام ہے -وزیراعلیٰ نے کہاکہ بے گھر افراد کے لئے وزیراعظم عمران خان کا پناہ گاہ کا منصوبہ اپنی مثال آپ ہے-حکومت بے گھر افراد کی دیکھ بھال کے فرض سے پہلو تہی نہیں کرے گی- انہوں نے کہاکہ پناہ گاہوں کے انتظامات کی ذاتی طور پر نگرا نی کررہا ہوں اور پناہ گاہوں کے دورے کر کے خود سہولتوں کاجائزہ لیتا ہوں - سردار عثمان بزدارنے سیالکوٹ میں 7سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے- سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ مخالفین کی کوئی سازشی تھیوری کامیاب نہیں ہوگی-ملک کی ترقی و خوشحالی کے مخالفین منفی سیاست سے ترقی کے سفر کو روکنا چاہتے ہیں -انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سابق حکومتوں کی خرابیوں کو درست کررہے ہیں - 

عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -