مارکیٹوں اور بازاروں کے دیرینہ مسائل حل کئے جائیں،خواجہ اظہر گلشن

  مارکیٹوں اور بازاروں کے دیرینہ مسائل حل کئے جائیں،خواجہ اظہر گلشن

  

لاہور(سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد کے چیئرمین سپریم کونسل خواجہ اظہر گلشن کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صدر ملک خالد محمود، پنجاب کے صدر شیخ عمر حیات، جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی نے خصوصی شرکت کی ۔ تاجر رہنماؤں نے مارکیٹس اور بازاروں میں مسائل اور سہولیات کے فقدان پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مارکیٹوں اور بازاروں میں سہولیات کو بہتر بنانے اور دیرینہ سنگین مسائل کے خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔اجلاس میں خوشنود بٹ، شیخ فضل الٰہی، راؤ محمد اکرم خان، اطہر کاظمی، چوہدری عظمت،ملک نثار کھوکھر، اختر خان نیازی، عاصم ارشاد، میاں طاہر سبحانی سمیت بڑی تعداد میں قومی تاجر اتحاد کے رہنماؤں واراکین نے شرکت کی 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -