جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت کی غیرقانونی فروخت سابق سفیر کیخلاف ریفرنس دائر
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب )نے انڈو نیشیا میں سابق سفیرمصطفی انور حسین کیخلاف ریفرنس دائرکردیا، مصطفی انور حسین پر جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت کی غیرقانونی فروخت کا الزام ہے۔ تفصیلات کے مطابق جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانیکی عمارت کی غیرقانونی فروخت کے الزام میں نیب نیانڈونیشیا میں سابق سفیرمصطفی انورحسین کیخلاف ریفرنس دائرکردیا۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ مصطفی انورنے سفارتخانے کی عمارت غیرقانونی طورپرفروخت کی، ملزم نے قومی خزانے کو 1.32ملین ڈالرکا نقصان پہنچایا جبکہ مصطفی انورنے وزارت کی منظوری کیبغیرعمارت فروخت کااشتہارجاری کیا۔ نیب ریفرنس کے مطابق مصطفی انور نیب آرڈیننس سیکشن 9اے 6کے تحت اختیارات کاغلط استعمال کیا، ملزم نے جکارتہ میں تعیناتی کے فوری بعد عمارت فروخت کاعمل شروع کیا اور وزارت خارجہ سیبھی عمارت فروخت کے عمل کوچھپایا۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے بدنیتی سے بعدمیں وزارت کوعمارت کی فروخت کاپروپوزل بھیجا، وزارت نے کئی خطوط کے ذریعے بغیرمنظوری عمارت کی فروخت سے روکا۔
جکارتہ