لاک ڈاؤن نے تاجروں کی مشکلات میں اضافہ کیا،کاشف امین

  لاک ڈاؤن نے تاجروں کی مشکلات میں اضافہ کیا،کاشف امین

  

لاہور(سٹی رپورٹر) کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے ہمسایہ ممالک خصوصاً چائنہ میں کاروبار کرنے والے پاکستانی بزنس مین پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں اور انکی فیملیز چائنہ میں پھنسی ہوئی ہیں۔  دفاتر کے کرائے دیگر اخراجات بزنس مین فارغ بیٹھ کر جیب سے ادا کرر ہے ہیں ان خیالات کا اظہار تاجر رہنما کاشف امین نے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاتاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے سفارتخانوں میں ون ونڈو آپریشن شروع کیا جائے۔

 حکومت پاکستان اور چائنہ کے درمیان تاجروں کو درپیش ویزہ و دیگر سرکاری معاملات میں مشکلات کے ازالے کیلئے فی الفور دونوں ممالک کے سفارتخانوں میں ون ونڈو آپریشن کے ذریعے مسائل حل کئے جائیں۔

تاکہ پریشانی اور اضطراب کی کیفیت ختم ہوسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -