لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

    لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر،نمائندہ خصوصی)شدید گرمی اور حبس میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن)کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی،شدید گرمی اور حبس میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ چکا ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں 5 سے 6 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ دیہی علاقوں میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ لوڈ شیڈنگ کی جانے لگی۔یہ ایوان وزیراعظم سے مطالبہ کرتا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے۔آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے محنت کش کی بیوی سے اجتماعی بد اخلاقی کے خلاف ایک توجہ دلاؤ نوٹس اسمبلی میں جمع کروا دیا  جس کے مطابق رحمان ٹاؤن ہڑ پہ میں محنت کش گھر سے مزدوری کیلئے گیا تو اس کی بیوی دکان سے دودھ لینے گئی تو بلال بابو ڈھلوں اور اس کے نامعلوم دوست نے قابو کر لیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -