نواز شریف، بلاول ٹیلی فونک رابطہ، استحکام جمہوریت کیلئے مل کر چلنے پراتفاق
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) قائد مسلم لیگ (ن)،سابق وزیراعظم نواز شریف اورچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے در میان ہونیوالے ٹیلی فونک رابطے میں جمہوریت کو مستحکم بنانے کیلئے مل جل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔نواز شریف نے دوران گفتگو سابق صدر آصف زرداری کی خیریت بھی دریافت کی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کا کہنا تھا حکومت کیخلاف ہونیوالے کسی بھی غیر آئینی اقدام کی مخالفت کرینگے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) جلد بلانے پر بھی اتفا ق کیا گیا۔ نواز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو اے پی سی کے تمام فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔
نواز بلاول رابطہ