مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج جارحیت،مزید ایک نوجوان شہید، متعدد گرفتار

 مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج جارحیت،مزید ایک نوجوان شہید، متعدد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سرینگر، نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران جارحیت پسند فوج نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کرنے سمیت بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے شہید کا جسد خاکی بھی لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا جس پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور بیگناہ کشمیری نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا، مظاہرین کا کہنا تھا خدشہ ہے اسیر نوجوانوں کو ماورائے قانون شہید کر دیا جائیگا۔ آخری اطلاعات تک ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن جاری تھا اور ایمبولینس کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔ دریں اثناء ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی مرکزی حکومت نے داخلہ امور کی وزارت کی جانب سے سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر سے سکیورٹی فورسز کی 100 کمپنیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کرلیاہے۔رپورٹ میں بتایا گیاکہ فیصلے کے تحت   10 ہزار فوجیوں کو واپس بلایاجائیگا۔واپس بلائی جانیوالی 100 کمپنیوں میں 40 کمپنیاں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے علاوہ بارڈر سیکیورٹی فورس، سینٹرل انڈسٹرل سکیورٹی فورس اور شاستراسیمابال کی 20،20 کمپنیاں شامل ہیں۔
نوجوان شہید

مزید :

صفحہ اول -