طالبات کو بداخلاقی کانشانہ بنانے والوں کو گرفتار کیا جائے،حنا پرویز

طالبات کو بداخلاقی کانشانہ بنانے والوں کو گرفتار کیا جائے،حنا پرویز

  

لاہور(نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے یونیورسٹی آف میانوالی میں طالبات کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان یونیورسٹی آف میانوالی میں طالبات سے بد اخلاقی کے واقعات سامنے آنے پر گہری تشویش اور مذمت کا اظہار کرتا ہے اور ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتا ہے۔

 وزیراعظم عمران خان کے حلقے میں طالبات کے ساتھ کے واقعات باعث حیرت ہیں۔یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ یونیورسٹی آف میانوالی میں طالبات کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -