محکمہ بلدیات نے انتخابات کے انعقاد کیلئے سمری پنجاب حکومت کو بھجوا دی 

  محکمہ بلدیات نے انتخابات کے انعقاد کیلئے سمری پنجاب حکومت کو بھجوا دی 

  

 لاہور (لیڈی رپورٹر) محکمہ بلدیات نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی باضابطہ اجازت اور تاریخ طے کرنے کی سمری پنجاب حکومت کو بھجوا دی، حکو متی نما ئندوں نے انتخابات کے لئے تیا ریاں تیز اور کا رنرمیٹنگز کا آغا ز کر دیا ہے۔ذرائع کے مطا بق محکمہ بلدیات نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی سمری پنجاب حکومت کو بھجوا دی ہے جس میں انتخابات کے پہلے مرحلے کی تاریخ تجویز اور انعقاد کی باضابطہ اجازت طلب کی گئی ہے۔سمری کے مطابق نومبرکے وسط میں پہلے مرحلے کے الیکشن جبکہ دوسرے مرحلے کے الیکشن جنوری کے وسط میں کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔وا ضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور سمیت صوبے بھر میں نیا بلدیاتی نظام نافذ کیا جاچکا ہے، نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت فروری 2021ء سے قبل بلدیاتی انتخابات منعقد کرائے جانے ہیں۔پنجاب حکومت کی اجازت کے بعد الیکشن کمیشن سے حتمی تاریخ طے کی جائے گی۔ذرا ئع کے مطا بق چند روز قبل بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے بلدیاتی ایکٹ 2019 کے تحت نیبرہڈ ویلج پنچایت کونسلزکی آبادی اور نشستوں کے تناسب کا فارمولا طے کیا گیا، نیبرہڈ کونسلز کی زیادہ سے زیادہ آبادی 45 ہزار جبکہ کم سے کم 6 ہزارتک ہوگی، ویلج پنچایت کونسلز کی زیادہ سے زیادہ آبادی 25 ہزار جبکہ کم سے کم آبادی 2 ہزار تک ہوگی۔ شہری علاقوں میں نیبرہڈ کونسلز جبکہ دیہی علاقوں میں ویلج پنچایت کونسلز تشکیل پائیں گی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شناختی کارڈ کے حامل تمام افراد کے نام ووٹر لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ الیکشن کمیشن انتخابی فہرستوں کی حتمی اشاعت 4 اکتوبر کو کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی اشاعت کی تاریخ بھی تبدیل کر دی،حلقہ بندیوں کی اشاعت 18 ستمبر کو ہوگی۔

سمری ارسال

مزید :

صفحہ اول -