آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کا مطالبات کے میں احتجاجی مظاہرہ

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کا مطالبات کے میں احتجاجی مظاہرہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کا مطالبات کے حق میں سیکرٹریٹ چوک پر شدید بارش اور حبس کے باوجود احتجاجی دھرنا، احتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایپکا کے مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد چودھری نے کہا کہ  ملک بھر میں بشمول آزاد کشمیر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ اور مراعات، نجکاری کے عمل کو روکنے، ماہانہ الاؤنس، ٹائم سکیل پروموشن سمیت دیگر مطالبات پر عملدرآمد نہ کرنا حکومت اور متعلقہ افسران کی ناانصافی ہے،ہم چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے پرزورمطالبہ کرتے ہیں کہ ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کروا ئیں 

کر ملازمین کی مایوسیاں دور کی جائیں۔ جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا ویژن نامنظور ہے۔انہوں نے کہا کہ 10 محرم تک مطالبات منظور نہ ہوئے تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے ڈے اینڈ نائٹ احتجاجی دھرینے پر مجبور ہوں گے اور اس دھرنے میں پنجاب بھر کے 36 اضلاع سے ایپکا کے رہنما و کارکنان بھرپور شرکت کریں گے۔گزشتہ روز ہونے والے احتجاجی دھرنے سے  میاں محمود نگیانہ صدر ریل مزدور اتحاد، را? غلام مصطفے ریاض صدر پنجاب ٹیچر یونین،عنائیت علی گجر،خواجہ رضوان ٹورازم،ملک زاہد اعوان پروفیسرز ایسوسی ایشن،مرزا طارق محمود، افضل بھنڈر،میاں ریاض،راشد محمود،سرفراز احمد و دیگر قائیدین نے بھی خطاب کیا۔آخر پر مظاہرین نے ملک و قوم اور افواج پاکستان کی سلامتی کی دعا کے ساتھ دھرنا ختم کر دیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -