کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی پی ٹی آئی حکومت کی اہم کامیابی: فیاض چوہان 

      کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی پی ٹی آئی حکومت کی اہم کامیابی: فیاض ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے دوسال میں انتھک محنت اور جدوجہد سے تمام شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 سے 3ارب ڈالر تک لانا پی ٹی آئی حکومت کی اہم کامیابی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی قیادت میں حکومت کے 2سال مکمل ہونے پر وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے قوم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا انتھک محنت،جدوجہد سے تمام شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں،ملکی معاشی وانتظامی فرنٹ پرصلاحیتوں کا اعتراف عالمی سطح پرکیا گیا۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت نے 5000ارب روپے کے قرضے واپس کیے، ماضی میں حکومتیں قرضے لینے کی پالیسی پر گا مزن تھیں۔ موجودہ حکومت نے 2سال میں سٹیٹ بینک سے ایک روپیہ قرض نہیں لیا اور مشکل حالات کے باوجودکوروناکیخلاف 1240 ا رب کا ریلیف پیکج دیا۔ احساس پروگرام کے ذریعے سب سے بڑا ریلیف پیکج متعارف کرایا، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 145 ا رب تقسیم کئے گئے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا نیب نے بھی363ارب سے زائد ریکوری کرکے خزانے میں جمع کرائی، وزیراعظم کا ویژن قومی اداروں کوسیاسی اثرورسوخ سے آزاد کرنا ہے، آزاد،مستحکم ادارے ہی پاکستان کوترقی کی راہ پر آگے لے جا سکتے ہیں۔
فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -