سندھ کو وفاق کے حوالے کرنے کی تجویز پیپلزپارٹی کے مظاہرے،ریلیاں
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کو وفاق کے حوالے کرنے کی تجویز کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں پیپلز پارٹی نے احتجاجی مظاہرے کیے اور ریلیاں نکالیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے خیر پور، دادو، جیکب آباد، میر پور خاص،اوباڑو، ٹنڈو محمد خان اور سجاول سمیت سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج کیا۔پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے کشمور ہائی وے پر بھی دھرنا دیا ورٹریفک کو بلاک کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کلب کے باہر بھی عاجز دھامرا کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔احتجاج میں پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت اور کارکنوں نے شرکت کی جب کہ خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد بھی احتجاج میں شریک ہوئی۔اس کے علاوہ کراچی،حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور نواب شاہ میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور اٹھارویں ترمیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔اسلام آباد میں "کراچی پر قبضہ نامنظور" کے نام سے پیپلزپارٹی کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ سندھ نے ملک کے لیے بڑی لیڈرشپ دی ہے، سندھ نے سب سے پہلے پاکستان کی قرار داد پاس کی تھی۔پی ٹی آئی حکومت نے سندھ کے خلاف سازش بند نہ کی تو شدید احتجاج کریں گے۔
نفیسہ شاہ