امریکی ڈیموکریٹک پارٹی نے جوبائیڈن کوصدارتی امیدوار نامزد کر دیا  

امریکی ڈیموکریٹک پارٹی نے جوبائیڈن کوصدارتی امیدوار نامزد کر دیا  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (بیورو چیف) امریکی ڈیموکریٹک پارٹی نے سابق نائب صدر جوبائیڈن کو 3نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں اپنی پارٹی کی طرف سے ٹکٹ جاری کر کے انہیں صدارتی امیدوار نامزد کر دیا۔ ڈیمو کریٹک پارٹی کے ملواکی ریاست میں ہونے والے چار روزہ کنونشن کے دوسرے روز بدھ کو ان کی نامزدگی کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے جوبائیڈن کو یہ اختیار حاصل تھا کہ وہ ٹکٹ ملنے کی صورت میں اپنے ساتھ نائب صدارت کیلئے کسی کو نامزد کرسکتے ہیں۔ جو بائیڈن نے قبل ازیں کیلیفورینا سے تعلق رکھنے والی خاتون سینیٹر کمالا ہیرس کو نائب صدر کے لئے نامزد کردیا تھا۔ اس طرح اب ڈیمو کریٹک پارٹی کی طرف سے یہ دو امیدوار صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کی طرف سے متوقع امیدوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس کا مقابلہ کریں گے جو بائیڈن پارٹی کے پرائمری انتخابات میں بزرگ سینیٹر برنی سینڈرز سے سخت مقابلے کے بعد برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ روایت کے مطابق مختلف ریاستوں سے منتخب ہوکر آنے والے مندوبین نے باری باری جوبیڈن پر اعتماد کا اظہار کرکے ان کی نامزدگی کی حمایت کرتے رہے، جمعرات کو کنونشن کے آخری روز جوبائیڈن  نامزدگی قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان  کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -