سینیٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہونا اعزاز مگر حاضری سے قاصر ہوں،چیئرمین نیب
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کو بطور سربراہ لاپتہ افراد کمیشن سینیٹ کی انسا نی حقوق فنکشنل کمیٹی میں طلب کرلیا گیا،تاہم انہوں نے پیش ہونے سے معذرت کرلی۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے سینیٹ کمیٹی کے نوٹس کا جواب بھیج دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا بے حد احترام کرتا ہوں اور سینیٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہونا اعزاز ہوگا،تاہم آ ج کل میں آنکھوں کے آپریشن کا امکان ہے جس کے بعد ایک ہفتہ آرام کرنا ہوگا، ممکنہ آپریشن کے بعد ڈاکٹر ایک ہفتے تک پڑھنے لکھنے سے منع کرسکتے ہیں۔لاپتہ افراد کے کمیشن کے سربراہ نے کمیٹی سے درخواست کی کہ کمیٹی 21 اگست کا اجلاس منسوخ کرے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے چیئرمین مصطفی نواز کھوکھر نے کہا جاوید اقبال کے صحت یاب ہونے پراجلاس دوبارہ بلایا جائیگا۔
چیئرمین نیب