شیر اور شیرنی کی ہلاکت پر زرتاج گل سمیت دیگر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

  شیر اور شیرنی کی ہلاکت پر زرتاج گل سمیت دیگر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چڑیا گھر کے شیر اور شیرنی کی ہلاکت پر وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل سمیت اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے 19 ارکان کو توہین عدالت کا نوٹس دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نوٹس میں تحریری جواب اور وضاحت طلب کی گئی ہے کہ وہ بتائیں ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہ شروع کی جائے؟ہائیکورٹ کی جانب سے جن 19 ارکان کو شوکاز نوٹسز بھجوائے گئے ہیں، ان میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم، وزیر مملکت زرتاج گل، وزارت موسمیاتی تبدیلی کی سیکرٹری ناہید درانی، پارلیمانی سیکرٹری رخسانہ نوید، چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد، میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز، سینیٹر مشاہد حسین سید، ارکان قومی اسمبلی مریم اورنگ زیب، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سمیت دیگر شامل ہیں۔ 
  زرتاج گل

مزید :

صفحہ اول -