حکومت نے کفایت شعاری کی نئی مثالیں قائم کیں،زرقا تیمور

  حکومت نے کفایت شعاری کی نئی مثالیں قائم کیں،زرقا تیمور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر زرقا تیمور نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے دوسالوں میں کفایت شعاری کی نئی مثالیں قائم کیں، اڑھائی سو ارب روپے کی بچت کی، ماضی کی حکومتو ں نے اپنی ذاتی تشہیرکے لئے قوم کے اربوں روپے اجاڑ دیئے، آج پی ٹی آئی کی حکومت عوام کا پیسہ انہیں پر خرچ کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان عوام کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

، عوام کے مسائل حل کرنا پی ٹی آئی کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے منصوبوں کی آڑ میں صرف مال بنایا ہے۔

، تحریک انصاف عوام سے کئے ہوئے تمام وعدوں کی تکمیل کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -