امریکی ڈیموکریٹس نے جوبائیڈن کو باضابطہ طور پر صدارت کے لئے نامزد کردیا

امریکی ڈیموکریٹس نے جوبائیڈن کو باضابطہ طور پر صدارت کے لئے نامزد کردیا

  

واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں جاری ڈیموکریٹک قومی کنونشن نے ووٹ کے ذریعے باضابطہ طور پر جوبائیڈن کو جماعت کا صدارتی امیدوار نامزد کردیا ہے۔بائیڈن اپریل سے ہی مجوزہ امید وار رہے ہیں جب پرہجوم ڈیمو کریٹک جلسے کے دوران ورچوئل صدارتی نامزدگی کے بعد دیگر امیدواروں نے اپنی نامزدگیوں کو اس وقت ترک کردیا تھا جب انہوں نے ڈیل ویئر، ویلمنگٹن کے اپنے آبائی قصبے سے حامیوں سے مختصر خطاب کیا۔اس ڈیموکریٹک نامزدگی سے 77سالہ سابق نائب صدر کو 3نومبر کو طے پانے والے آئندہ انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا۔

 جوبائیڈن

مزید :

صفحہ اول -