عادل رشید کا انگلش ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کا امکان

  عادل رشید کا انگلش ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ساؤتھمپٹن(آئی این پی)عادل رشیدکی انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔ لیگ اسپنر انگلش وائٹ بال ٹیم کے مستقل رکن ہیں 2015میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیوکیا اور جنوری دو ہزار انیس میں آخری ٹیسٹ کھیلا۔ انگلش چیف سلیکٹر ایڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ عادل رشید ریڈ بال کنٹریکٹ میں ہے اور ٹیسٹ میں شامل کیا جا سکتا ہے اس حوالے سے حتمی فیصلہ ٹیسٹ کے آغاز سے قبل کیا جائے گا۔