مصباح الحق فیصلہ کن ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے پر عزم 

    مصباح الحق فیصلہ کن ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے پر عزم 

  

 لندن(آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں بولرز سے بلند توقعات وابستہ کر لیں جبکہ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان کی ٹیم فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی اور کامیابی حاصل کرے گی۔ اپنے کالم میں مصباح الحق نے لکھا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ آسان نہیں تھا، ٹاپ آرڈر نے اچھی مزاحمت کی، عابد علی، اظہر علی اور بابر اعظم مشکل ترین کنڈیشنز میں کریز پر اچھا وقت گزارنے میں کامیاب ہوئے۔بارش سے متاثرہ میچ میں سیمرز کو بولنگ کا موقع ملا تو انہوں نے بھی زبردست کارکردگی دکھائی، دھوپ نکلنے پر یاسر شاہ کی بولنگ بھی نکھری، اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ میچ مکمل ہوتا تو ہم کنڈیشنز کا اٹھا سکتے تھے، بہرحال بولرز کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، تیسرے ٹیسٹ میں مزید بہتر کارکردگی کی توقع کر سکتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -