یوئیفا فٹبال، لیون اور بایرن میونخ آج سیمی فائنل میں مدمقابل
لزبن(آئی این پی)لیون اور بائرن میونخ کی ٹیموں کے درمیان یوئیفا فٹ بال چیمپئنز لیگ کا دوسرا سیمی فائنل میچ آج کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیمی فائنل میچ کی ٹیموں لیون اور بایرن میونخ کے کپتانوں نے کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ دوسرا ٹاپ فور میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا۔اس سے قبل لیگ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں لیون کی ٹیم نے مانچسٹر سٹی کی ٹیم کو 3-1 گول سے شکست دیکر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔
جبکہ بایرن میونخ نے بارسلونا کو بآسانی 8-2 گول سے مات دے کر سیمی فائنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔واضح رہے کہ لیگ کے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچ لزبن کے سٹیڈیو ڈا لوز سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل میچ 23 اگست کو کھیلا جائے گا۔