سیریز برابر کرنے کا عزم،کھلاڑیوں کی پریکٹس جاری

   سیریز برابر کرنے کا عزم،کھلاڑیوں کی پریکٹس جاری

  

ساؤتھمپٹن (نیٹ نیوز) انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی تیاریوں کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن گزشتہ روز شروع ہوگیا ہے یہ سلسلہ آج بھی جاری رہے گا جبکہ، ساوتھمپٹن میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب ٹریننگ سیشن متاثر ہونے کا امکان ہے۔  ٹیم  آج صبح کے سیشن میں 10 بجے ٹریننگ کرے گی، بیٹنگ بولنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ اور فزیکل ڈرزلز بھی کی جائے گی۔ساوتھمپٹن میں آج دن بھر بارش جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔

 جس کی وجہ سے ٹیم گراونڈ میں ٹریننگ نہیں کرسکے گی بلکہ انڈور ٹریننگ سیشن کرے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے شروع ہوگا، امکان ہے کہ جمعے کے روز بھی بارش ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ بارش کے باعث ڈرا ہوگیا تھا جب کہ سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -