آئٹم سانگ فحاشی کو بڑھاوا دیتے ہیں، شوبز شخصیات

 آئٹم سانگ فحاشی کو بڑھاوا دیتے ہیں، شوبز شخصیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی اکثریت نے کہا ہے کہ آئٹم سانگ  فحاشی کو بڑھاوا دیتے ہیں ان پر پابندی لگنی چاہئے،باصلاحیت فنکاراؤں نے کبھی آئٹم سانگ نہیں کئے اس کی ایک بڑی وجہ فحاشی ہی ہے لیکن ان کاآئٹم سانگ نہ کرنے کی دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ اس میں کرنے کے لئے کچھ ہوتا ہی نہیں ہے،ان فنکاراؤں کا کہنا ہے کہ وہ ایسی کسی چیز کا حصہ نہیں بن سکتیں جو  ہمارے معاشرے اور ہمارے بچوں کیلئے نقصان دہ ہے۔شاہد حمید،شان،معمر رانا،شاہدہ منی،میگھا،ماہ نور،مسعود بٹ،اچھی خان،جرار رضوی،نادیہ علی،ہانی بلوچ،مایا سونو خان،عامر راجہ،آغا قیصر عباس،سہراب افگن،حاجی عبد الرزاق،یار محمد شمسی صابری،بینا سحر،ثناء بٹ،سدرہ نور،بی جی، عباس باجوہ،ندا چوہدری،،ڈیشی راج،آفرین خان،آشا چوہدری،احسن خان،نیلم منیر،رزکمالی،وہاج خان مومنہ بتول،عائشہ جاوید،عارف بٹ،عاصم جمیلِ،آغا حیدر اور رضی خان نے کہا کہاب تو بالی ووڈ میں بھی آئٹم سانگ کی مخالفت ہورہی ہے ہم لوگ جس معاشرے میں رہتے ہیں وہاں پر اس قسم کی چیزیں کوفلموں کا حصّہ نہیں بنانا چاہیے۔
ری عوام بہت سیدھی سادھی ہے اس کو گلیمر اور فحاشی میں فرق معلوم نہیں ہے۔

مزید :

کلچر -