سٹینڈرڈ چارٹرڈ نے صارفین کیلئے عالمی تجارتی حل پیش کر دئیے

سٹینڈرڈ چارٹرڈ نے صارفین کیلئے عالمی تجارتی حل پیش کر دئیے

  

کراچی(پ ر)  اسٹینڈرڈ چارٹرڈ صادق پاکستان واحد بین الاقوامی بینک ہے جو اپنے کلائنٹس کو پاکستان میں کراس بارڈ حلال تجارتی سولوشنز پیش کرتا ہے۔ اپنے مضبوط نیٹ ورک کے ساتھ، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ عالمی معیار کے ’حلال 360‘ سولوشنز پیش کرتا ہے تاکہ مقامی کاروباری اداروں کو بین الاقوامی حلال ایکو سسٹم میں آگے بڑھنے کے لیے مدد فراہم کی جا سکے۔ اِن سولوشنز کا اعلان ”حلال360: حلال کاروباری اداروں کے درمیان اسلامی فنانس کے ذریعے رابطہ (HALAL360: Connecting halal businesses with Islamic Finance)“ کے عنوان سے ورچوئل کلائنٹ ویبی نار (virtual client webinar) میں کیا گیا جس کا اہتمام اسٹینڈرڈ چارٹرڈ ملائیشیا اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ بینک کے لیے اس ویبی نار کے انعقاد کا مقصد دوطرفہ تجارت کو فروغ دینا اور دو مسلم ممالک – پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا تھا۔ویبی نار میں شریک پینل کے جن ارکان نے اپنی معلومات اور تجربات سے شرکاء کو آ گا ہ کیا ان میں حلال ڈیویلپمنٹ کارپوریشن، ملائیشیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، حیرول عارفین (Hairol Ariffein)حلال ڈیویلپمنٹ کونسل، پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، اسد سجاد،اسٹینڈرڈ چارٹرڈ صادق ملائیشیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، سہیمی  بدالحمید(Suhaimi Abdul Hamid)اوراسٹینڈرڈ چارٹرڈ صادق پاکستان کے ہیڈ آف اسلامک بینکنگ، اظہر اسلم شامل تھے۔دنیا بھر میں حلال مصنوعات کی طلب میں اضافہ ہوتا رہے گا کیوں کہ حلال مارکیٹ اب خوراک اور مشروبات سے بڑھ کر کاسمیٹکس، فارماسیوٹیکلز، شائستہ فیشن اور حلال سیاحت تک پھیل چکی ہے۔

توقع ہے کہ، سنہ 2023ء تک، بین الاقوامی حلال انڈسٹری  بڑھ کر 3.1 کھرب امریکی ڈالرزتک پہنچ جائے گی جو پاکستانی کمپنیوں کو مسلسل ترقی کرنے کے لیے وسیع مواقع فراہم کرے گی۔ اس موقع کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ریحان شیخ نے کہا،”حلال معیشت کے اجتماعی اور مستحکم جذبے کو پانے کی غرض سے یہ بات لازمی ہے کہ نہ صرف فنانسنگ میں شریعہ کی تعمیل کی جائے بلکہ شرکت کرنے والے اداروں کے سپلائی چین اور پروڈکٹ  ایکو سسٹم میں بھی تعمیل کی جائے۔اِس سے اُن کاروباری اداروں کے لیے بھی ایک ترغیب اور دلچسپی پیدا ہو گی جو آفاقی نوعیت رکھتی ہے۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، اپنے کلائنٹ کے لیے یہاں کے وعدے کی مطابقت میں، بین الاقوامی نیٹ ورک رکھتا ہے تاکہ ایکو سسٹم کو فروغ دیا جا سکے اور اپنے کلائنٹس کو پرکشش شریعہ کمپلائنٹ سولوشنز فراہم کر سکے۔“  اسٹینڈرڈ چارٹرڈ صادق واحد بین الاقوامی اسلامی بینک ہے جس کا نیٹ ورک پورے ایشیا، افریقہ اور مشرق وسطیٰ تک پھیلا ہوا ہے جو ایسے کلائنٹس کو اپنے نیٹ ورک کا بے مثال فائدہ پہنچاتا ہے جو شریعہ کمپلائنٹ پروڈکٹس کی پیشکشوں کے ذریعے نئی مارکیٹوں تک رسائی کی تلاش میں ہیں۔اپنے نیٹ ورک کے ذریعے، بینک مقامی کاروباری اداروں کو، ان کی بین الاقوامی توسیع کے لیے موزوں کاروباری مواقع کے لیے اہم متحرک ثابت ہو سکتا ہے۔ حلال 360،  ملک کے اندر یا دنیا بھر میں کی جانے والی تجارت کے کاروباری سائیکل میں ہر قدم پر درست سولوشز فراہم کرتا ہے۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے ہیڈ آف اسلامک بینکنگ، اظہر اسلم نے کہا:”گزشتہ برسوں کے دوران حلال اور طیب کے حوالے سے آگاہی میں اضافہ ہوا ہے جو حلال کاروبار کی پوری سپلائی چین میں شریعہ کی تعمیل کا تقاضا کرتی ہے۔ اِس سے نہ صرف اسلامی مالی خدمات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت میں برابر اضافہ ہو رہا ہے،تاکہ ایک سرے سے دوسرے سرے تک(end-to-end) شریعہ کی تعمیل یقینی بنائی جا سکے بلکہ مینوفیکچرنگ، مارکیٹنگ،  سٹری بیوشن اور فنانسنگ سمیت کاروباری آپریشن کے ہر قدم پر شریعہ کی تعمیل یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ حلال انڈسٹری اور اسلامک فنانس کے درمیان پائی جانے والے باہمی عمل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم حقیقی معنوں میں ایک حلال عالمی معیشت کو فروغ دے سکتے ہیں۔ ہمیں توقع کرتے ہیں کہ اسلامک فنانسنگ سولوشنز اور پروڈکٹس کی فراہمی کے ذریعے ہم حلال ایکوسسٹم میں مدد فراہم کر سکتے ہیں اور پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان حلال تجارت کی راہداری میں سہولت کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔“

مزید :

کامرس -