فور جی نیٹ ورک کا ٹرائل کامیابی سے مکمل کر لیا،زونگ

 فور جی نیٹ ورک کا ٹرائل کامیابی سے مکمل کر لیا،زونگ

  

لاہور(پ ر)پاکستان میں ٹیلی کمیونیکشن سروسز کے حوالے سے  معتبر ادارے زونگ فور جی نے جدت اور بہترین سروسز کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئیعالمی سطح پر چپ سیٹ اور ماڈیولز بنانے والی معروف کمپنی U-blox کے بطور ٹیکنالوجی پارٹنر تعاون سے Internet of Things Network (NB-IoT)  کی کامیاب ٹیسٹنگ مکمل کر لی ہے۔ NB-IoTدنیا بھرمیں تیزی سے مقبول ہوتی ہوئی سیلولر ٹیکنالوجی ہے جو انتہائی کم توانائی کو زیر استعمال لاتے ہوئے سستے داموں میں انتہائی مستحکم اور مربوط رابطوں کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے   4G LTE  فریکوئنسی بینڈ کی انتہائی قلیل مقدار کو استعمال میں لاتے ہوئے ایک سیل پر 50 ہزار تک مختلف آلات کو سپورٹ کیا جا سکتا ہے۔ مارکیٹ میں دستیاب مقبول موبائلز، آلات، چپ سیٹ اور مختلف ماڈیول مینیوفیکچررز کے ساتھ باہمی تعاون سپورٹ کے پیش نظر اس نئی ٹیکنالوجی کو 2G,3G,4G نیٹورکس کے ساتھ باآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے-انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) کے روشن مستقبل اور زونگ فور جی کی اس ضمن میں کامیاب ٹیسٹنگ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے زونگ فور جی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں ٹیکنالوجی کے افق پر IoT کو نمایاں ترین حیثیت حاصل ہو جائے گی۔ ان کاکہنا تھا کہ زونگ فور جی کی جانب سے IoT کی کامیاب ٹیسٹنگ اس حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس وقت ٹریکنگ، زراعت، سمارٹ سٹی سمیت مختلف انڈسٹریل ایپلیکیشنز کے زریعے زونگ ملک میں انٹرنیٹ ڈیٹا سروسزکی فراہمی میں انتہائی اہم اور نمایاں کردار ادا کر رہا ہے اور IoT جیسی نئی ٹیکنالوجی کا استعمال صارفین کے لیے خوشگوار اضافہ ثابت ہو گا۔ 

 ان کامزیدکہنا تھا کہ صارفین کو معیاری سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجیز متعارف کروانے میں زونگ فورجی ہمیشہ سے سرفہرست رہا ہے۔ زونگ کے ترجمان  نے انڈسٹری کی بڑھتی ہوئی ضروریات پورا کرنے اور صارفین کو معیاری سروسز کی ہمہ وقت فراہمی کو ممکن بنائے رکھنے  کے حوالے سے زونگ فور جی کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

 پاکستان میں NB-IoT کے کامیاب ٹرائل کو یقینی بناتے ہوئے زونگ فور جی نے ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف اہم قدم اٹھایا ہے۔ زونگ فور جی جدید اور منفرد ٹیکنالوجی سلوشنز کو استعمال میں لا کر اپنے صارفین کو مربوط اور جامع روابط کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے اور اس نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب ٹرائل زونگ کی جانب اپنے صارفین کو عالمی معیار کی ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہو گا

xxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxx

مزید :

کامرس -