دراز نے یوٹیلٹی ادائیگیاں زیادہ آسان بنا دیں 

دراز نے یوٹیلٹی ادائیگیاں زیادہ آسان بنا دیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)ای کامرس فٹ پرنٹ کو وسعت دینے اور ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کو آگے بڑھاتے ہوئے پاکستان میں آن لائن خریداری کیلئے معروف پلیٹ فارم دراز نے ملک میں نہ صرف جدتوں پر توجہ دیتے ہوئے ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے بلکہ معمول کے کاموں کو انجام دینے میں بے پناہ سہولیات پیش کی ہیں۔ پلیٹ فارم نے dBills کا اجراء کیا ہے۔ یہ چینل بجلی، پانی، ٹیلیفون، انٹرنیٹ اور گیس کے بلوں کی ادائیگیوں کے لئے مخصوص ہے اور اس کے ذریعے پاکستانی عوام کو اپنے واجبات کی ادائیگیوں کے لئے گھروں سے باہر نکلنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ COVID-19 وباء پاکستان میں صارفین کی جانب سے تفریح، خریداری اور ادائیگیوں کے لئے ڈیجیٹل حل پر انحصار کرتے ہوئے ڈیجیٹل کو اپنانے اور تبدیلی کے لئے عمل انگیز ثابت ہوئی ہے۔ دراز نے جدید سہولیات پیش کرنے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے جو معمول کے کاموں کو پورا کرنے میں بہت زیادہ آسانی پیش کرتی ہیں۔ dBills صارفین کو کریڈٹ کارڈ اور 500 روپے تک کی رعایت سمیت ڈیجیٹل ادائیگیوں کے مختلف طریقوں کو استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ دراز نے ادائیگی کے عمل کو آسان بنایا ہے تاکہ صارفین آسانی کے ساتھ اپنی دراز ایپ میں تفصیلات درج کر کے ادائیگی کر سکیں۔ پلیٹ فارم نے نادرا کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ملک بھر میں صارفین چینل سے فائدہ اٹھا سکیں۔ دراز کے ریجنل ہیڈ آف ڈیجیٹل چینل ریاض علی نے کہا کہ کسٹمر سینٹرک جدت دراز کی ایک محرک قوت ہے اور گزشتہ چند مہینوں کے دوران ہم نے زندگی کے مختلف شعبوں کے لئے اپنے صارفین کو ڈیجیٹل حل پیش کرنے پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی ہے۔ ہمیں اعتماد ہے کہ dBills لاکھوں پاکستانیوں کیلئے آسانیاں پیدا کرتے ہوئے پاکستان میں یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگیوں میں انقلاب لائے گا۔ 
 dBills کے اجراء سے قبل dTravel کا آغاز ہوا جس کے ذریعے صارفین کو شہروں کے مابین سفر کیلئے آن لائن بس ٹکٹس تک آسان اور فوری رسائی حاصل ہوئی۔ یہ چینل سروس ایک منفرد ون اسٹاپ حل ہے کیونکہ یہ صارفین کو مختلف بس سروسز کی جانب سے روٹس، اوقات اور قیمتوں کی معلومات کی سہولت فراہم کرتا ہے اور یہ صارفین کو اپنی ضرورت کے مطابق ٹکٹس کی تلاش کے لئے مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر جانے کی ضرورت کا خاتمہ کرتا ہے۔ قبل ازیں رواں سال دراز نے Daraz First Games کا بھی اجراء کیا جو ایک عمیق مفت آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم ہے۔ یہ پلیٹ فارم صارفین کو تفریح اور انہیں سماجی فاصلے کی مدت کے دوران دوستوں کے ساتھ ڈیجیٹل طریقے سے منسلک ہونے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ 
 دراز کو یقین ہے کہ نئے چینلز ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے میں مدد فراہم کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ڈیجیٹل حل لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں کا ایک لازمی جزو بنے گا۔ 
OOO

مزید :

کامرس -