چوہنگ کے علاقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فیکٹری مالک قتل 

چوہنگ کے علاقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فیکٹری مالک قتل 

  

 لاہور(کر ائم رپو رٹر)دیرینہ دشمنی یا ڈکیتی واردات، چوہنگ کے علاقے میں فیکٹری مالک قتل، نامعلوم افراد نے یونٹ میں گھس کرمحمد رمضان پر فائرنگ کردی بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج، پولیس نے تحقیقات شروع کردی تفصیلات کے مطابق چوہنگ میں نامعلوم افراد کی جانب سے فیکٹری مالک کو فائرنگ قتل کردیا گیا  پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروادی پولیس کے مطابق دو نامعلوم افراد نے فیکٹری میں گھس کر کاروباری شخصیت محمد رمضان پر فائرنگ کی جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا اسے فوری طورپر تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور فرانزک کی ٹیمیں بھی موقع پرپہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کر لئے مقتول کے بیٹے محمد عدنان نے اندراج مقدمہ کے لئے چوہنگ پولیس کو درخواست دے دی۔

مزید :

علاقائی -