ٹریفک پولیس نہ ہونے سے مانگا رائیونڈ روڈ پر ٹریفک جام معمول بن گیا

ٹریفک پولیس نہ ہونے سے مانگا رائیونڈ روڈ پر ٹریفک جام معمول بن گیا

  

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) مانگامنڈی ٹریفک پولیس قصور رائیونڈ روڈ مانگا منڈی روڈ سے کئی کئی گھنٹے ٹریفک بند ہونا ایک وطیرہ بن چکا ہے فیکٹریوں اور شہریوں نے ٹریفک پولیس کے اہلکار نہ ہونے کی وجہ سے شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے عرصہ تقریباًپندرہ روز 

سے نہ کوئی سب انسپکٹر نہ کوئی کانسٹیبل سڑک پر نذر آتے ہیں گزشتہ ماہ پولیس کے اعلیٰ افسران  نے مانگا رائیونڈ روڈ سوشل سیکورٹی ہسپتال سے روسہ پھیل کے علاقہ میں سختی کر دی جس پر کوئی بھی اس طرف آنے کو کوئی پسند نہیں کرتے اس بارے میں ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی قصور اعظم واہگہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ دو سب انسپکٹر اور چار کانسٹیبل کی ڈیوٹی لگا رکھی ہوئی ہیں جن میں شاہین سب انسپکٹر خضر سب انسپکٹر ہیں میں معلوم کرتا ہوں کہ وہ کیوں نہیں جاتے ڈیوٹی پربہت جلد شہریوں کے اس معاملے کو حل کروں گا سب انسپکٹروں سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہماری سرکل کچی کوٹھی میں ڈیوٹی ہے وہ چھوڑ کر ہم نہیں آ سکتے ہیں 

مزید :

علاقائی -