سول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن 

سول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرسول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ایس پی سول لائنز ڈویژن رضا صفدر کاظمی کی قیادت میں سول لائنز ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 148ملزمان گرفتار کرلئے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے قبضہ سے  3لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 13 پسٹلز،03رائفلزسمیت درجنوں گولیاں برآمدکی گئیں منشیات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 27 ملزمان کے قبضہ سے  2کلو900 گرام چرس اور 315 لٹر شراب برآمد کی گئی قمار بازوں کیخلاف کارروائی کے دوران 20 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی 77 ہزار روپے سے زائد ٹکڑی رقم برآمد کی گئی چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب07اشتہاری مجرمان گرفتار جبکہ 12 عدالتی مفروران کوبھی حراست میں لیا گیا پتنگ بازی، ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ، کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر64ملزمان گرفتار کئے گئے۔ 

مزید :

علاقائی -