انسانی خدمت کے مشن کو جاری رکھنے والے حقیقی ہیرو ہیں، رضوان نصیر

 انسانی خدمت کے مشن کو جاری رکھنے والے حقیقی ہیرو ہیں، رضوان نصیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے انسانی خدمت کے عالمی دن کے موقع پر ریسکیو ورکرز،رضاکاران وریسکیو سکاو ٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانی خدمت کے مشن کو جاری رکھنے والے تمام لوگ بلاشبہ قوم کے حقیقی ہیرو ہیں جو اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر حادثات وسانحات اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال میں بلا تفریق رنگ ونسل اور مذہب زندگیاں بچانے کیلئے حادثات کے شکار لوگوں کومدد فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ہر شخص کابنیادی حق ہے کہ اسکوکسی بھی حادثہ و سانحہ میں بروقت مدد فراہم کی جائے۔پاکستان میں پنجاب ایمرجنسی سروس کے ریسکیورز بروقت ایمرجنسی رسپانس اور پیشہ وارانہ سروسز فراہم کرتے ہوئے اب تک 84لاکھ سے زائد ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کر چکے ہیں ڈاکٹررضوان نصیر نے ان خیالات کا اظہار ریسکیو ہیڈ کوآٹرز میں سینئرافسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جامع ایمرجنسی نظام کے قیام کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122نے کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے ذریعے اب تک 1لاکھ 26ہزارسے زائد ریسکیو سکاو ٹس کو یونین کونسل کی سطح پر تربیت فراہم کر چکا ہے۔

 تاکہ معاشرے میں سیفٹی کے کلچر کو فروغ دیا جا سکے اور کسی بھی ناگہانی آفت کی صورت میں بحثیت فرسٹ ریسپانڈر یہ ریسکیو سکاو ¿ٹس لوگوں کی مدد کر سکیں۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ محفوظ معاشرہ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ہونے والے ریسکیو سکاو ¿ٹس اب تک دس لاکھ سے زائد شہریوں کو زندگی بچانے کی مہارتوں اور سیفٹی کلچر کے فروغ کیلئے آگاہی فراہم کر چکے ہیں۔ڈاکٹررضوان نصیر نے کہا کہ کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کے تحت ریسکیو سکاو ٹس کا پروگرام درحقیقت صحت مند اور محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لانے کیلئے شروع کیاگیا۔ ڈی جی ریسکیو پنجاب نے ریسکیورز، ریسکیو سکاو ٹس،فلاحِ انسانیت کیلئے کام کرنے والے دیگر اداروں اور ان کے محنتی کارکنان ورضاکاران کی انسانیت کے لیے بے لوث خدمات کوبھی سراہا۔انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ تمام ادارے باہمی تعاون سے اپنی اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو منظم طریقے سے برو ¿ے کار لائیں تاکہ وسائل کا ضیاع نہ ہو اور اجتماعی حکمت عملی سے عوام الناس کی بہترطور پر خدمت کی جا سکے۔ 

مزید :

علاقائی -