پولیس اہلکاروں میں جہیز فنڈ کے چیک تقسیم

   پولیس اہلکاروں میں جہیز فنڈ کے چیک تقسیم

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر میں پیش پیش، پولیس اہلکاروں میں جہیز فنڈ کے چیک تقسیم کر دئیے گئے، اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان بھی موجود تھے۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے سب انسپکٹر ریاض، سب انسپکٹر محمد اقبال، ہیڈ کانسٹیبل صدیق،کانسٹیبل حمید، یعقوب، شمس اور شیر علی سمیت 22 پولیس اہلکاروں میں چیک تقسیم کئے۔ گئے  اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن لاہور کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کسی بھی قسم کی مدد، راہنمائی کیلئے فوری سی سی پی او آفس رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -