محرم الحرام میں جلوسوں‘مجالس کو سکیورٹی فراہم کرینگے، سی سی پی او

     محرم الحرام میں جلوسوں‘مجالس کو سکیورٹی فراہم کرینگے، سی سی پی او

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سربراہ لاہور پولیس ذوالفقار حمید نے ماڈل ٹاون میں یوم عاشور کے جلوس کے روٹ کا وزٹ کرکے عملی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز لاہور فیصل شہزاد، ایس پی سیکیورٹی بلال ظفر اور ایس پی ماڈلٹاون دوست محمد بھی موقعہ پر موجودتھے،  سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے 145-اے ماڈل ٹاون اور جامعتہ المنتظر سمیت جلوس کے 6 کلومیٹر روٹس کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ماڈلٹاون جلوس اور مجالس کے آرگنائزرز، منتظمین سے ملاقات بھی کی۔ ایس پی ماڈل ٹاون دوست محمد نے سی سی پی او لاہور کو جلوس کے روٹس اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی، منتظمین نے بتایا کہ ماڈلٹاون جلوس میں کورونا وبائکے پیش نظر 04 سے 05 ہزار زائرین شرکت کریں گے سربراہ لاہورپولیس نے ایس ماڈل ٹاون کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں موجود کرایہ داروں اور ہوسٹلز میں رہائش پذیر افراد کے کوائف چیک کرنے،ملحقہ علاقوں میں سرچ اپریشنز،ماڈلٹاون کے پارکس اور مارکیٹوں میں بھی روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز کئے جائیں۔ جلوس اور مجالس میں کورونا ایس او پیز کی مکمل پاسداری کروائی جائے۔ بغیر ماسک اور ہینڈ سینی ٹائز کئے بغیر کو شرکت نہ کرنے دی جائے  محرم الحرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور بھر میں 650 سے زائد جلوسوں اور 5 ہزار سے زائد مجالس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -